پاکستان

فوج کا سفید ردعمل

اکتوبر 11, 2017 2 min

فوج کا سفید ردعمل

Reading Time: 2 minutes

پاکستان میں ان دنوں ایک بار پھر سچے عاشقوں کے بیانات کا مقابلہ جاری ہے، نئے الیکشن قانون کے کاغذات نامزدگی فارم میں ختم نبوت کے بیان حلفی کے تنازع سے اٹھنے والا شور کم نہیں ہو رہا _

منگل کے روز قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کے رکن کیپٹن صفدر کی جانب سے قادیانی و احمدیوں کو فوج اور عدلیہ میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے قانون سازی کرنے کی دھواں دھار تقریر نے چند روز قبل شیخ رشید اور اس کے بعد فوجی ترجمان کے بیان پر بھنگڑے ڈالنے والوں کو بھی پریشان کر دیا ہے کہ وہ اب کپتان صفدر کی حمایت کریں یا ن لیگ کی مخالفت جاری رکھیں _

تاہم بات چونکہ فوج میں بھرتی کے بارے میں کی گئی تھی اس لیے رات گئے فوج کے ترجمان کی جانب سے غیر رسمی ردعمل جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کا درجہ اور مقام حاصل ہے، پاک فوج بھی ایک قومی فوج ہے، پاک فوج میں مذہبی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی عظیم مثالیں موجود ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر بیس اگست کو اسی سوچ کی کھل کر عکاسی کر چکے، پاکستان کے لیے  پاک فوج میں شامل غیر مسلموں کی قربانیاں کسی طور کم نہیں، مختلف جنگوں میں اب تک 59 غیر مسلم فوجی افسر و جوان جان کی قربانی دے چکے، پاکستان سب کا ہے۔

بیان اور گرافکس کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیس اگست کی پریس کانفرنس کا متعلقہ ویڈیو کلپ بھی دوبارہ میڈیا کو جاری کیا گیا ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ ہمارے جھنڈے میں جو سفید حصہ ہے پاکستان ان کا بھی اتنا ہے جتنا باقی تمام پاکستانیوں کا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت سیاست دانوں اور پارلیمنٹ پر کاغذات نامزدگی کا فارم تبدیل کرنے پر شیخ رشید تنقید کر رہے تھے اس دوران اپنی پریس کانفرنس میں فوج کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کی فوج ختم نبوت کی محافظ ہے، جس کے بعد کئی تجزیہ کاروں نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا تھا  –

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے