پاکستان

فوجی ترجمان اپنا کام کریں

اکتوبر 13, 2017 < 1 min

فوجی ترجمان اپنا کام کریں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان ایسا ملک ہے جہاں گرما گرم خبروں کے بازار میں کبھی مندی نہیں رہتی،سیاسی بیانات کی گونج تھمتی ہے تو فوج کے ترجمان معیشت پر لب کشائی کر دیتے ہیں،اس بار مقابلہ کانٹے کا ہےکیونکہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے نیا محاذ کھول دیا ہے ،امریکی دورے میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کو معیشت پر بیانات و تبصروں سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان کی معیشت مستحکم ہے، غیر ذمے دارانہ بیانات پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کر سکتے ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کے اندر سے اپنی معیشت کے بارے میں منفی بیانات نہیں آتے،ان کا کہنا تھا کہ یہاں امریکہ میں مجھ سے معیشت پر سوال کیے جا رہے ہیں اور اسکی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں ایسے بیانات دیے گئے جن سے یہ ایشو زیر بحث آیا،
احسن اقبال کے بیان پر فوجی ترجمان کا ردعمل تو سامنے نہیں آیا لیکن عمران خان نے فوری طور پر ٹوئیٹر پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال درباری ہے اور ان کا بیان فوجی ترجمان سے متعلق بیان مضحکہ ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے