پاکستان

میٹرو بس اور جہاز کا حساب طلب

اکتوبر 23, 2017 < 1 min

میٹرو بس اور جہاز کا حساب طلب

Reading Time: < 1 minute

میٹرو بس اور جہاز کا حساب طلب کر لیا گیا ہے، نیب کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا _

جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال عہدے سنبھالنے سے پہلے بھی خبروں میں تھے،چیئرمین نیب کا منصب سنبھالنے کے بعد بھی خبروں کا منبہ ہیں،قومی احتساب بیورو کے سر براہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا کہنا تھا انصاف سب کے لیے کے بعد اب ہوگا احتساب سب کے لیے،جس کا عملی مظاہرہ بظاہر چیئرمین نیب کی زیر صدارت ڈائریکٹر جنرل کانفرنس کی فیصلوں سے دیکھنے کو ملا ہے ،نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ چیئرمین نیب کےزیر صدارت اجلاس میں تمام میگا بد عنوانی کے کیسز کی رپورٹ تین ماہ میں طلب کرلی گئی ہے ،اجلاس میں ملتان میٹر ٹرین منصوبے میں مبینہ کرپشن،پی ائی اے کو جہاز کو سستے داموں فروخت کے معاملہ پر انکوائری کا حکم دیا گیا ہے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے قومی ایئر لائین کے طیارے کی کوڑیوں کے مول فروخت پر حیرت کا اظہار کیا ،نجی ہاوسنگ سوسائیٹیز کے خلاف بھی انکوائری رپورٹ طلب کر لی گئی ہے ،جاری بیان میں چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال سے منسوب بیان میں کہا گیا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات اب الماریوں اور فائلوں میں بند نہیں رہے گے، عزت اور ذلت دینے والی ذات صرف اللہ کی ہے، تمام افسران اپنے ضمیر اور ریاست کے سامنے جوابدہ ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے