پاکستان

امریکی وزیر خارجہ کا پیغام

اکتوبر 24, 2017 < 1 min

امریکی وزیر خارجہ کا پیغام

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے امریکی سیکرٹری خارجہ کا سرد مہری کے ساتھ استقبال کیا مگر انہوں نے بھی ملاقات کے بعد سخت بیان جاری کیا ہے_

امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن کے لیے پاکستان کے سارے اعلی حکام ایک چھت کے نیچے ایک ہی اجلاس میں حاضر ہو گئے، افغانستان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خواہش کے مطابق نتائج کے حصول کیلئے ریکس ٹلرسن افغان حکام سے کابل میں ملاقات کے بعد اسلام آباد پہنچے _ یہاں سے وہ دہلی جائیں گے _

اسلام آباد پہنچنے کے بعد امریکی وزیر خارجہ کے وفد کے سامنے پاکستان کی طرف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خارجہ خواجہ آصف، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر دفاع خرم دستگیر،  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل نوید مختار اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بیٹھے ہوئے تھے  _

امریکی سفارت خانے سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری خارجہ نے ملاقات میں امریکی صدر ٹرمپ کا پیغام دہرایا کہ پاکستان کو اپنے ملک سے عسکریت پسندوں اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کوششیں بڑھانا ہوں گی، بیان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے پاکستانی حکام پر واضح کیا کہ امریکہ کے جنوبی ایشیا کے لیے نئے منصوبے پاکستان کا امریکہ کے ساتھ مل کر افغانستان میں امن لانے کے لیے کردار اہم ہے، خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کو امریکہ اور دیگر سے مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ افغانستان میں امن قائم کیا جا سکے _

خطے کی صورتحال پر نظر رکھنے والوں کا ماننا ہے کہ اس دورے میں امریکی وزیر خارجہ نے صاف لفظوں میں ٹرمپ کا پیغام پہنچایا ہے اور وہ افغانستان میں بھارت کو کردار دینے کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے