پاکستان

ڈپٹی کمشنر گرفتار

اکتوبر 25, 2017 < 1 min

ڈپٹی کمشنر گرفتار

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ سے کرپشن کیس میں ضمانت منسوخ ہونے پر صوبہ سندھ کے ضلع بدین کے موجودہ ڈپٹی کمشنرشوکت جوکھیواور محکمہ ریونیوکے سابق 6افسران کو گرفتار کرلیا گیا ، جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں عدالت عظمی کے تین رکنی بینچ نے بدھ کوملزمان کی جانب سے دائر ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کی سماعت کی ۔ ملزمان میں ڈی دی بدین شوکت حسین جوکھیو، نذیر احمدملکانی ، اللہ بچائیو،علی اکبر ہنگرو،علی شیر میرانی، نذیرامین مقبول میمن اور صابر حسین شامل ہیں۔ان ملزمان پر کراچی کے علاقہ بن قاسم میں 77ایکڑسرکاری زمین لیز پر دینے میں کرپشن کا الزام تھا ، دوران سماعت نیب کی جانب سے سپیشل پراسیکیوٹر جنرل ناصر مغل پیش ہوئے جبکہ ملزمان کی جانب سے عابد زبیری پیش ہوئے ۔ نیب کی جانب سے بتایا گیا کہ سندھ ہائیکورٹ نے بھی ان ملزمان کی قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کی گئی ہیں ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ملزمان کی درخواستیں مسترد کردیں تو انہیں گرفتار کرکے تھانہ سیکرٹریٹ لایا گیا جہاں سے بعد میں نیب کے حوالے کر دیا گیا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے