متفرق خبریں

بن لادن کا بابو جی

نومبر 2, 2017 < 1 min

بن لادن کا بابو جی

Reading Time: < 1 minute

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کے بارے میں دستاویزات جاری کی ہیں ۔ مئی 2011 میں القاعدہ کے رہنما اسامہ بن لادن کے خلاف کے آپریشن کے دوران اُن کے کمپیوٹر سے ساڑھے چار لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز ملی تھیں ۔ ان کمپیوٹر فائیلز میں بچوں کے کارٹونز، اسامہ بن لادن پر بننے والی دستاویزی فلمیں، کمپیوٹر گیم، پشتو اور انڈین گانے، اور کئی ہالی وڈ کی فلمیں شامل ہیں۔ مگر سب سے دلچسپ ویڈیوز اداکار مسٹر بین کی فلموں کے وہ سین ہیں جن کو جوڑ کر پشتو میں بابو جی کے نام سے ڈبنگ کی گئی ہے ۔

 جاری نہ کی جانے والی دستاویزات کے بارے میں سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ قومی سلامتی کے منافی ہیں ۔ فائیلز میں اسامہ بن لادن کی ذاتی ڈائری، 18 ہزار دستاویزات، 79 ہزار آڈیو کلپس اور تصاویر اور 10 ہزار سے زائد ویڈیو کلپس شامل ہیں۔ دستاویزات میں ایران اور القاعدہ کے درمیان تعلقات اور پیدا ہونے والی اختلافات پر مشتمل چیزیں ہیں ۔

سی آئی اے دستاویزات میں ایک بار اسامہ بن لادن نے ایران کے رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کو خط لکھا تھا اور اپنے رشتے داروں کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے