پاکستان

تودہ گرنے سے جانی نقصان

نومبر 3, 2017 < 1 min

تودہ گرنے سے جانی نقصان

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل/ نمائندہ خصوصی پشاور

باجوڑایجنسی میں مٹی کا تودہ گرنے سے جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 7 ہوگئی، لاشیں نکال لی گئی ہیں،

باجوڑایجنسی کی تحصیل اتمانخیل کے علاقہ گردئی گنداؤ میں مٹی کا تودہ گرنے سے کئی افراد ملبے تلے د ب گئے تھے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے،  ملبے تلے دبنے سے ایک بچہ اور چھ بچیاں جاں بحق جبکہ دو بچیاں زخمی ہوگئی ہیں ۔

باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل علاقہ گردئی گنداؤ میں بچیاں مٹی کے کھدائی میں مصروف تھیں کہ اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے بچیاں ملبے تلے دب گئی ۔ واقعے کے اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی سرگرمیاں شروع کرکے لاشوں کو نکال دیا ۔ واقعے کے نتیجے میں سات جاں بحق جبکہ دو افرادزخمی ہوگئے ہیں ۔ جاں بحق ہونیوالوں میں عبداللہ ، عزما، سائرہ ، سائمہ ، ثناء ، فاطمہ ، زینت بی بی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں کائنات اور افسانہ شامل ہیں ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے