پاکستان24

نیب کی لازوال محبت کا انکشاف

نومبر 3, 2017 < 1 min

نیب کی لازوال محبت کا انکشاف

Reading Time: < 1 minute

قومی احتساب بیورو کا کام ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور بد عنوانی عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہے ،اب یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ احتساب کے ادارے کو محبت ہو جائے تاہم پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے مطابق ایسا ہو سکتا ہے ،شرجیل میمن کہتے ہیں کہ نیب کو نواز لیگ سے محبت ہو گئی ہے،کراچی میں صوبائی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ترجمان نیب کہتے ہیں سب کے ساتھ یکساں معاملات ہورہے ہیں،ترجمان نیب یہ کہہ کر وہ کس کوبیوقوف بنارہے ہیں، پیپلزپارٹی مخالفین کے خلاف کیسز زیرالتوا کیوں ہیں؟ ای سی ایل کی ایک ہی پالیسی کیوں نہیں ہے؟شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی گرفتاری کے لیے نیب کو ایئرپورٹ تک رسائی نہیں دی گئی، مجھے ایئرپورٹ کے اندر سے گرفتار کیا گیا،انہوں نے کہا یہ نیب کا دہرا معیار ہے یا نوازشریف کے ساتھ مک مکا ہے یا نیب کونواز لیگ سے محبت ہے؟
واضح رہے کہ نیب نے شرجیل میمن کو ہائی کورٹ سے ضمانت منسوخ ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کر لیا تھا ،ان پر پونے 6 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے