پاکستان

نئی آئینی ترمیم پر اتفاق

نومبر 13, 2017 < 1 min

نئی آئینی ترمیم پر اتفاق

Reading Time: < 1 minute

مشترکہ مفادات کونسل میں نئی حلقہ بندیوں کے لیے آئینی ترمیم منظور کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے، وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں کسی صوبے کی طرف سے قبل ازوقت انتخابات کا مطالبہ نہیں کیا گیا _

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں مردم شماری کے عبوری نتائج کی روشنی میں نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے امور زیر غور آئے, اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مردم شماری کے حوالے سے صوبوں کے تحفظات کو دور کر دیا گیا ہے، صوبوں نے نئی حلقہ بندیوں کے لیے ترمیم پر اتفاق کر لیا ہے،

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ مردم شماری نتائج پر خدشات کو دور کرنے کے لیے اجلاس میں قرعہ اندازی کے ذریعے ملک کے ایک فیصد بلاکس کا دوبارہ تھرڈ پارٹی سروے کرانے پر بھی اتفاق کیا گیا، یہ سروے تین ماہ میں مکمل ہو گا، ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوبارہ سروے کے عمل سے نئی حلقہ بندیاں متاثر نہیں ہونگی اور انتخابات وقت پر  ہو سکیں گے_

مصدق ملک کا کہنا تھا کہ تمام صوبوں نے جمہوری عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، ترجمان وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے والوں سے مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے امید ہے جلد مسئلہ حل ہو جائے گا، انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی مجموعی نشستوں میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے