متفرق خبریں

سوشل میڈیا کی شوگر

نومبر 18, 2017 < 1 min

سوشل میڈیا کی شوگر

Reading Time: < 1 minute

مشہور بین الاقوامی ٹی وی شیف جیمی اولیور نے اپنی بیٹی پر سوشل میڈیا پر سیلفیاں شیئر کرنے کی پابندی عائد کی ہے۔ جیمی اولیور نے لائف سٹائل نیوز ہاؤنڈ پوڈ کاسٹ کو انٹرویو میں کہا کہ ان کی 14 سالہ بیٹی ڈیزی بہت زیادہ سلفیاں شیئر کرنے کی عادت میں مبتلا ہے جو دراصل سوشل میڈیا کی شوگر ہے۔

بیالیس  سالہ جیمی اولیور نے کہا کہ ان کے پانچ بچے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ والدین کی پہلی نسل میں سے ہیں جنھیں اپنے بچوں کے آن لائن تصاویر شیئر کرنے کے معاملے سے بھی نمٹنا پڑے گا۔ جیمی اولیور نے کہا کہ ہم نے ڈیزی کو سلفیاں لگانے سے منع کر دیا ہے اور زیادہ تر وہ اس پابندی پر پورا اترتی ہے مگر کبھی کبھی اس سے غلطی کر دیتی ہے۔ صحت مند خوراک کے حوالے سے مہم چلانے والے اولیور نے نوجوان لڑکیوں کے انسٹاگرام پر تصاویر لگانے کے رجحان کو خوفناک قرار دیا اور کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ 13 یا 14 سال کی لڑکیاں آج کل جو تصاویر شیئر کر رہی ہیں ان میں آدھی تو مناسب ہوتی ہیں مگر دیگر آدھی میں لڑکیاں قدرے فحش ہوتی ہیں جن میں وہ اپنی چھاتی کو زیادہ اونچا کرتی ہیں۔

جیمی اولیور نے کہا کہ ان کی بیٹی اپنی دوستوں کی کچھ ایسی تصاویر دکھاتی ہے جو ان سے بھی نہیں دیکھی جاتی اور وہ سوچتے ہیں کہ ان بچوں کے والدین کہاں ہیں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے