متفرق خبریں

پاکستان ڈیفنس پیج معطل

نومبر 19, 2017 < 1 min

پاکستان ڈیفنس پیج معطل

Reading Time: < 1 minute

سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے تین لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والے پاکستان ڈیفنس کے نام سے سرگرم اکاؤنٹ کو جعل سازی کی وجہ سے معطل کر دیا ہے _

پاکستان ڈیفنس پیج اور اکاؤنٹ جو سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹس پر پاکستان کے سیاست دانوں کے خلاف زہریلے پروپیگنڈے کے لیے مشہور ہے کو اس وقت معطل کردیا گیا جب اس نے انڈین لڑکی کی تصویر کے ساتھ جعل سازی کی اور اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کر دیا _

بھارتی لڑکی کاولپریت کور نے جامع مسجد دہلی میں کھڑے ہو کر تصویر کھچوائی تھی جس میں وہ ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے ہوئے ہے، پلے کارڈ پر ہاتھ کی لکھائی نظر آ رہی ہے اور لکھا ہے کہ ‘میں انڈیا کی سیکولر اقدار کے ساتھ ہوں اور مسلمانوں کو ہجوم کے ہاتھوں قتل کیے جانے کے خلاف ہوں’ _ پاکستان ڈیفنس پیج اور اکاؤنٹ نے اس تصویر میں پلے کارڈ کو فوٹو شاپ کے ذریعے بدل کر لکھا کہ ‘میں انڈیا سے نفرت کرتی ہوں کیونکہ اس نے کئی ریاستوں پر قبضہ کر رکھا ہے’ _

ٹوئٹر کی انتظامیہ نے شکایت ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے اکاؤنٹ کو معطل کر دیا ہے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے