پاکستان

متاثرہ لڑکی کا مقدمہ

نومبر 21, 2017 < 1 min

متاثرہ لڑکی کا مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

عظمت گل / نمائندہ خصوصی

پشاور ہائی کورٹ میں ڈی آئی خان متاثرہ لڑکی شریفہ بی بی کیس کی سماعت ہوئی، سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کی، متاثرہ خاندان کی جانب سے سنیئر وکیل قاضی انورعدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ شریفہ بی بی یتیم ہے اور اس کے خاندان پر دباؤ ہے _ عدالت نےصوبائی حکومت، چیف سیکرٹری کے پی ، ڈی آئی جی ڈیرہ اورتھانہ چودھوان کے ایس ایچ کو نوٹس جاری کر کے کل عدالت میں طلب کیا _ وکیل نے کہا کہ امیر مقام کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ شریفہ بی بی کے گھر جا رہے ہیں اسے سیاسی ایشو نہ بنایا جائے، عدالت شریفہ بی بی اور اسکے خاندان کو تحفظ فراہم کرے _

عدالت نے آئی جی خیبر پختونخوا سے جواب طلب کیا ہے کہ تفصیلی جواب میں بتایا جائے کہ اب تک شریفہ اور اس کے خاندان کو تحفظ دینے کے لیے کیا کیا گیا، عدالت نے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کردی  _
بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وکیل قاضی انور نے کہا کہ حوا کی بیٹی کیساتھ ظلم ہوا، ایک ملزم رحمت اللہ کا نام ابھی تک شامل نہیں کیا گیا، 9ملزمان میں سے8گرفتار ہیں، ہم غمزدہ خاندان کیساتھ کھڑے ہیں۔اگرمتاثرہ خاندان کی لڑکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی تو اس کی زندگی تباہ ہو جائے گی۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے