پاکستان

نوازشریف نے اکثریت ثابت کر دی

نومبر 21, 2017 < 1 min

نوازشریف نے اکثریت ثابت کر دی

Reading Time: < 1 minute

مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے لایا گیا ترمیمی بل اکثریت سے مسترد کر دیا ہے، بل میں نوازشریف کی پارٹی صدارت کے قانون میں ترمیم تجویز کی گئی تھی۔ حزب اختلاف کی جماعتوں کے ارکان نے قومی اسمبلی میں شدید نعرے بازی کی اور ہنگامہ آرائی کے دوران تقاریر ہوتی رہیں۔
قانون میں ترمیم کا بل پیپلزپارٹی کے نوید قمر نے پیش کیا تھا جن کی تقریر کے بعد وزیرقانون زاہد حامد نے دھواں دھار تقریر کرکے اپوزیشن کو بھی قانون لانے کا برابر ذمہ دار قرار دیا۔ ان کی تقریر کے بعد اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے تقریر کرکے انہیں مشرف کا ساتھی قرار دیا۔ اس کے بعد سعد رفیق کی تقریر کے دوران اپوزیشن کے ارکان نعرے بازی کرتے رہے۔ اس کے بعد پیپلزپارٹی کی رکن شازیہ مری نے ایک چیختی چلاتی تقریر کی۔ تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی اور ڈاکٹر عارف علوی نے بھی تقاریر کیں تاہم جب بل پیش ہونے کی تحریک پر رائے شماری ہوئی تو حکومت کے ارکان کی تعداد زیادہ تھی جبکہ اپوزیشن مطلوبہ تعداد سے محروم نکلی۔
قانون کے مطابق اب یہ بل دوبارہ سینٹ بھیجا جائے گا جہاں سے اس کو منظور کرکے قومی اسمبلی میں لایا جاسکتاہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے