پاکستان

ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹا دیا

نومبر 22, 2017 < 1 min

ہائیکورٹ نے مقدمہ نمٹا دیا

Reading Time: < 1 minute

خیبر پختون خوا پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان لڑکی بے حرمتی کیس میں پشاور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی، عدالت کو بتایا گیا ہے کہ لڑکی کے گھر والوں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔ عدالت نے سیکورٹی فراہمی کی درخواست نمٹا دی ۔
پشاور ہائیکورٹ میں ڈی آئی خان لڑکی بے حرمتی کیس کی سماعت چیف جسٹس یحیٰ افریدی اور جسٹس افسر شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ متاثرہ لڑکی کی جانب سے ایڈووکیٹ قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے عدالت سے مرکزی ملزم کو گرفتار کر نے اور ویڈیو بنانے والے کا نام ایف ائی ار میں شامل کرنے کی استدعاکی. عدالت میں ائی جی خیبر پختونخوا کی رپورٹ بھی پیش کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ کو سکیورٹی فراہم کردی گئی ہے ،رپورٹ میں مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے اور ویڈیو بنانے والے کا نام بھی ایف ائی ار میں شامل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے ۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی انور نے عدالت عالیہ سے ٹرائل اپنے کی نگرانی میں کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کوپیش رفت رپورٹ دو ہفتے بعد ہیومن رائٹ سیل میں جمع کرانے کا حکم دیا۔ درخواست گزار کے وکیل قاضی انور کی جانب سے سیکورٹی فراہمی پر اظہار اطمینان کے بعد عدالت نے کیس کو نمٹا دیا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے