پاکستان

پولیس افسر کس کا آدمی ہے؟

نومبر 27, 2017 2 min

پولیس افسر کس کا آدمی ہے؟

Reading Time: 2 minutes

سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے پیچھے پھرتے دکھائی دینے والے اسلام آباد پولیس کے ایس ایس پی ساجد کیانی کو دھرنا مظاہرین سے نمٹنے کیلئے بھاری نفری دی گئی تھی مگر انہوں نے اسٹیج کے قریب پہنچ جانے والے اہلکاروں کو واپس بلا کر آپریشن کو ناکام کر دیا، یہ انکشاف وزارت داخلہ کو سول خفیہ اداروں کی رپورٹ میں کیا گیا ہے _

فیض آباد آپریشن کی ناکامی کے بعد وزارت داخلہ نے راولپنڈی اور اسلام آباد کے 4 افسران کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے_  وزارت داخلہ کے ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے ایس ایس پی ساجد کیانی اور اے آئی جی کیپٹن الیاس کی تبدیلی کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، راولپنڈی کے سی پی او اسرار عباسی اور آر پی او فخر سلطان راجہ کو بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے_  وزارت داخلہ کے پاس موجود رپورٹ کے مطابق 24 نومبر کو صبح 8 بجے کے قریب آپریشن شروع کیا گیا جو کامیابی سے جاری تھا، 10 بجے کے قریب پولیس اور ایف سی کے اہلکار دھرنے کی جگہ پر پہنچ چکے تھے، قائدین کے مرکزی کنٹینر سے معافی کی صدائیں بلند ہو رہی تھیں، عین اس وقت اعلی پولیس افسر کی فون کال پر فورس کو واپسی کے احکامات جاری کیے گئے، ذرائع کے مطابق آپریشن کی کمان کرنے والے ایس پی نے فورس کو پیچھے ہٹنے اور شیلنگ کم کرنے کے احکامات دیے، ذرائع کا کہنا ہے کہ احکامات ملتے ہی پولیس فورس نے دوڑ لگا دی اور آپریشن ناکامی سے دوچار ہو گیا جبکہ راولپنڈی میں ہلاکتوں کی وجہ پولیس کی بروقت عدم تعیناتی تھی ،سی پی او اور آر پی او کو حالات کی نزاکت کا احساس اس وقت ہوا جب شہر میں آگ بھڑک چکی تھی_ ذرائع کے مطابق اس بات کی بھی تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے کہ ایس ایس پی نے کس کے کہنے پر پولیس کو واپس بلایا اور آپریشن کو ناکام بنایا _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے