متفرق خبریں

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار خطرے میں

نومبر 29, 2017 < 1 min

پاکستان کے ایٹمی ہتھیار خطرے میں

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد میں مولویوں کے دھرنے کی وجہ سے پورے ملک کو یرغمال بنانے کے بعد افغانستان کے اخبارات نے بھی پاکستان کی حالت پر سوال اٹھانے شروع کیے ہیں۔ افغانستان ٹائمز نے اپنے اداریے میں لکھا ہے کہ نومبر کے پورے مہینے پاکستان کے دارالحکومت کو شدت پسندوں اور دہشت گردوں نے مولوی خادم رضوی کی سربراہی میں یرغمال بنایا۔ جس کی وجہ سے ریاست کے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے۔ اداریے میں لکھا گیاہے کہ پاکستان کی ریاست کی پوری مشینری اٹھارہ سو شدت پسندوں کو منتشر کرنے میں ناکام ہوگئی اور یہ خطے کے مستقبل کیلئے کوئی اچھی علامت نہیں۔ اخبار نے اپنے اداریے میں پوری صورتحال کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی اور وزیرداخلہ احسن اقبال کے بیانات کا بھی حوالہ دیاہے۔ اخبار نے لکھاہے کہ افغانستان میں موجود امریکا اور اتحادی افواج کے ساتھ نیٹو کو بھی اس معاملے پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی حفاظت کیلئے اقدام کرنا چاہیے بصورت دیگر پاکستان، انڈیا اور افغانستان میں بسنے والے کروڑوں انسان زندگی اور موت کی دہلیز پر کھڑے ہوںگے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے