کھیل

صدی کی بہترین گیند؟

دسمبر 18, 2017 < 1 min

صدی کی بہترین گیند؟

Reading Time: < 1 minute

آسٹریلیا نے برطانوی کرکٹ ٹیم کو پرتھ میں کھیلے گئے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ اکتالیس رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے ۔ اس میچ کے آخری دن کرائی گئی ایک گیند نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے ۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل سٹارک نے انگلش بلے باز جیمز ونس کو جس گیند پر بولڈ کیا تو اس گیند کو کچھ کرکٹ مبصرین نے اس صدی کی بہترین گیند قرار دینا شروع کر دیا ہے۔

کھیل کے چوتھے دن بائیں ہاتھ کے گیند باز مچل سٹارک راؤنڈ دی وکٹ گیند کر رہے تھے اور ری پلے میں دیکھا گیا کہ گیند پچ پر موجود ایک کھڈے یا دراڑ پر پڑی اور بلے باز کی طرف جانے کی بجائے آف سٹمپ اڑا گئی۔ کرکٹ مبصرین اور سابق کھلاڑیوں نے کہا کہ ونس کے لیے یہ گیند کھیلنا ناممکن تھا اس لیے وہ آؤٹ ہوئے۔ آسٹریلوی سپنر شین وارن نے ٹوئٹر پر  پوچھا ہے کہ کیا سٹارک کی یہ گیند سنہ 2000 کے بعد کروائی جانے والی بہترین گیند نہیں ہے۔

سٹارک کی گیند پر آؤٹ ہونے والے بلے باز جیمز ونس نے کہا ہے کہ آؤٹ ہونا اچھی بات نہیں لیکن دیگر کی نسبت اس بار اسے قبول کرنا آسان ہے کیونکہ اگر 30 مرتبہ بھی ایسی گیند کا سامنا کرنا پڑے تو میں شاید ہر مرتبہ آؤٹ ہی ہوں۔

 

 

 

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے