پاکستان24

چیف جسٹس ہفتے کو بھی عدالت لگائیں گے

دسمبر 20, 2017 < 1 min

چیف جسٹس ہفتے کو بھی عدالت لگائیں گے

Reading Time: < 1 minute

سپریم کورٹ سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار ہفتے کے روز بھی عدالت لگائیں گے۔ شدید تنقید کی زد میں آئے چیف جسٹس نے کراچی میں ہفتے کے روز عدالت لگانے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ عدالت ماحولیاتی آلودگی سے متعلق مقدمات سنے گی۔ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس کا بنچ ہفتہ 23 دسمبر کو مقدمات سنیں گے۔ چار رکنی بنچ ساحلی علاقوں میں صنعتی فضلے کی وجہ سے پھیلنے والی آلودگی اور اس سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے مقدمے کو دن دس بجے سنے گا ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے