عالمی خبریں کالم

پاکستان انڈیا کرکٹ ممکن نہیں

جنوری 1, 2018 < 1 min

پاکستان انڈیا کرکٹ ممکن نہیں

Reading Time: < 1 minute

انڈین حکومت نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ روابط کی بحالی کا امکان مسترد کر دیا ہے ۔ انڈیا کی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ایک مشاورتی اجلاس میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے سرحد پار فائرنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں ہے۔

انڈیا کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ سرحدی کشیدگی کی وجہ سے دونوں ممالک میں کرکٹ ڈپلومیسی کے لیے حالات سازگار نہیں۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ انسانیت کے ناطے خواتین اور معمر قیدیوں کی رہائی کا خیال تو زیرِ غور ہے لیکن سرحد پر پاکستان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے کرکٹ سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پاکستان یا انڈیا میں تو کیا کسی تیسرے مقام پر بھی بھی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکتی۔ انھوں نے واضح کیا کہ سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ایسی فضا قائم نہیں ہو سکتی ہے، جس میں کھیل جیسی سرگرمیوں کا تبادلہ ہو۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے