پاکستان

میڈیکل کونسل پر فیصلہ

جنوری 13, 2018 2 min

میڈیکل کونسل پر فیصلہ

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے پی ایم ڈی سی کیس کا 3صفحات پر مشتمل مختصر حکم نامہ جاری کیا ہے ۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کے تحریری حکمنامے میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل اور اُسکی ایگزیکٹو کمیٹی کو تحلیل کر کے 9 اراکین پر مشتمل عبوری کمیٹی تشکیل دیدی گئی ۔حکمنامے میں کہا گیا پی ایم ڈی سی کے امور چلانے کیلئے ایڈہاک کونسل تشکیل دیتے ہیں جس کے چیئرمین سابق جسٹس میاں شاکر اللہ جان ہونگے ۔واضح رہے شاکر اللہ جان لاء اینڈ جسٹس کمیشن کے ممبربھی ہیں ،سابق چیف جسٹس جوا دایس خواجہ کے دور میں شاکر اللہ جان کا تقرر ہوا تھا ۔ اٹارنی جنر ل اشتر اوصاف بھی کمیٹی میں شامل ہونگے جبکہ اُنکی غیر موجودگی میں اُنکا نامزد کردہ فر د کونسل میں نمائندگی کرے گا۔وفاقی سیکرٹری صحت کو بھی کونسل میں بطور رُکن شامل کیا گیا ہے ۔واضح رہے پی ایم ڈی سی کیس کی سماعت مکمل ہونے پر چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جو آرڈر بولا اُس میں وفاقی سیکرٹری صحت کا کونسل میں شمولیت کا ذکر نہیں کیا گیا تھا ۔پاکستان آرمڈ فورسز کے سرجن جنرل کو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے ۔نیشنل یونیورسٹی آف میڈیکل سائسنسز (این یو ایم ایس) کے وائس چانسلر بھی کونسل میں بطور رکن شامل ہونگے ۔یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور،جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل کالج کراچی اور خیبر میڈیکل یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلرز ایڈہا ک کونسل کا حصہ ہیں ۔بولان میڈیکل کالج کوئٹہ کے پرنسل بھی کمیٹی میں شامل ہیں ۔خیال رہے کے پی ، سندھ اور پنجاب کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کے نام ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے تجویز کیے ۔ ایڈووکیٹ لطیف کھوسہ نے یہ بھی کہا سپریم کورٹ یہ شرط رکھے جو ایڈہاک کمیٹی میں شامل ہو وہ پی ایم ڈی سی الیکشن نہ لڑ سکے۔کیس کی سماعت میں کسی لہری کا ذکر بھی ہوا ۔چیف جسٹس نے کہا لہری صاحب کے بارے میں پتہ چلا ہے کہ وہ ٹھیک آدمی ہیں۔اگر پی ایم ڈی سی کی ویب سائٹ پر جائیں تو وہاں لکھا ہوا ہے پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہری پی ایم ڈی سی کے پریذیڈنٹ ہیں ۔تاہم یہ وہی لہری ہیں جن کے بار ے میں چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے یہ حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کیونکہ پورا نام نہیں لیا گیا ۔اسی طرح سپریم کورٹ کو بتایا گیا رجسٹرار پی ایم ڈی سی ڈاکٹر وسیم ہاشمی کیخلاف ہائیکورٹ میں دو مقدمات زیر سماعت ہیں ۔اس پر چیف جسٹس نے کہا ہم خود یکھ لیں گے۔تحریری حکمنامے کے آخر میں کہا گیا کہ پی ایم ڈی سی کی 9رکنی ایڈہاک کونسل فوری طور پر امور سنبھال لے،کونسل کاپہلا اجلاس 18جنوری کوہوگا جبکہ حالیہ رجسٹرار پی ایم ڈی سی وسیم ہاشمی اپنا کام جاری رکھیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے