عالمی خبریں

ٹرمپ کارڈ اسلام آباد میں

جنوری 15, 2018 < 1 min

ٹرمپ کارڈ اسلام آباد میں

Reading Time: < 1 minute

ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیانات پر پاکستانی حکومت کے سخت موقف کے بعد امریکی نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان اسلام آباد پہنچ گئی ہیں _

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات اور ٹوئٹ کے بعد امریکہ کا پاکستان کو منانے کا سلسلہ جاری ہے،اسی سلسلے میں امریکہ کی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان و پاکستان ایلس ویلز پیر کو علی الصبح ابوظہبی سے اسلام آبادپہنچ گئیں، ایلس ویلز غیر ملکی ایئرلائین اتحاد کی پرواز ای وائی 231 پر بے نظیر بھٹو انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچیں، جہاں سے وہ امریکی سفارت خانے کے پروٹوکول میں اسلام آباد روانہ ہو گئیں _ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایلس ویلز اپنے دورے کے دوران اعلی پاکستانی حکام سے ملاقاتیں کریں گی، ملاقاتوں کے دوران پاک امریکا تعلقات سمیت دوطرفہ معاملات پر بات چیت ہو گی، جبکہ دورے کے دوران کی جانے والی ملاقاتوں میں خطے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ پر بھی بات چیت کی جائے گی،اس دوران پاکستانی حکام امریکی نمائندہ خصوصی کے سامنے ٹرمپ کے بیانات سے پیدا شدہ صرتحال پر اپنا موقف بھی رکھیں گے ۔۔۔۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے