پاکستان

پرویز رشید اور چودھری نثار کی لڑائی

جنوری 15, 2018 2 min

پرویز رشید اور چودھری نثار کی لڑائی

Reading Time: 2 minutes

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینٹر پرویز رشید کے ٹی وی پروگرام میں سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کے بارے میں گفتگو کے بعد دونوں سیاست دان کھل کر لڑ پڑے ہیں _ چودھری نثار علی خان نے پرویز رشید کو بھارتی وزیراعظم مودی کی زبان بولنے والا قرار دیا ہے _

چودھری نثار کے ترجمان کی جانب سے میڈیا کو جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ کیا یہ ستم ظریفی نہیں ہے کہ پاکستان کی فوج کے بارے میں بھارتی وزیراعظم مودی جیسی سوچ رکھنے والا پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے _ چودھری نثار نے کہا ہے کہ پرویز رشید نے کبھی کونسلر کا الیکشن نہیں لڑا_ بیان میں کہا گیا ہے کہ پرویز رشید کا ن لیگ سے واجبی تعلق ہے، نواز شریف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ڈان لیکس رپورٹ سامنے لائیں تاکہ پرویز رشید کے کالے کرتوت سب کے سامنے آ جائیں _

چودھری نثار کے ترجمان کے جاری کردہ بیان کا مکمل متن یہ ہے __

چوہدری نثار علی خان کسی ایسے شخص کی مضحکہ خیز باتوں کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتے جس کا خود مسلم لیگ ن سے تعلق واجبی ہے۔
ایک ایسا شخص جس نے آج دن تک کونسلر کا الیکشن نہ لڑا ہو اور جس کی بیشتر زندگی ایک دوسری پارٹی میں گزری ہو تعجب ہے کہ وہ آج مسلم لیگ(ن) کا خود ساختہ پردھان منتری بن بیٹھا ہے۔
بہتر ہوگا کہ مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی خود ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر لانے کے احکامات جاری کردیں تاکہ بیان دینے والے شخص کے کرتوتوں کا علم سب کے سامنے آ جائے۔
کیا یہ انتہائی ستم ظریفی نہیں ہے کہ پاکستان کی فوج کے بارے میں مودی جیسی سوچ رکھنے والا شخص پاکستان کی خالق جماعت کا سیاسی وارث بن بیٹھا ہے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے