پاکستان

ڈی ایچ اے کو قبضے پر استثنا نہیں

جنوری 16, 2018 2 min

ڈی ایچ اے کو قبضے پر استثنا نہیں

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ اگر متروکہ وقف املاک (Evacue property trust) کی زمین پر ڈی ایچ اے نے بھی قبضہ کیا ہے تو چھڑائیں گے کسی کو استثنا نہیں ہے_ عدالت میں ڈی ایچ اے لاہور کے زیر قبضہ 1946 کنال زمین کے مقدمے کی سماعت ہوئی _

غیر قانونی معاہدہ کر کے ٹرسٹ کی زمین ڈی ایچ اے کے حوالے کر کے بیرون ملک فرار ہونے والے سابق چئیرمین متروکہ وقف املاک آصف ہاشمی کو ملک واپس نہ لانے پر چیف جسٹس نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ کہاں ہیں آصف ہاشمی؟ بڑے لوگوں کا کیس ہے بڑی مشکل سے فائل نکلوائی ہے، جتنے بھی وارنٹس ہیں وہ جاری کر دیں_ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کاجو فیصلہ حتمی ہو اس پر عمل ہوناہے_ چیف جسٹس نے کہا کہ ای او بی آئی کا کیس کہاں چلا گیا، پرویز الہی اور حبیب اللہ وڑائچ کے بچے اس میں شامل ہیں، کل پرسوں وہ کیس بھی کیس لگواتے ہیں، مخدوم امین فہیم نے دوبئی نائٹ کلب چلانے والوں کوادارہ دے دیا_

چیف جسٹس نے کہا کہ سابق چیئرمین  آصف ہاشمی گرفتاری کے معاملے کو ڈی جی ایف آئی اے کو خود دیکھیں_ چیف جسٹس نے کہا کہ مجھے 15رو میں آصف ہاشمی پاکستان میں چاہیے، اگلی سماعت پر تمام متعلقہ حکام عدالت میں موجود ہوں_ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ معاملہ یواے ای حکومت سے اٹھایاہے_ چیف جسٹس نے کہا کہ کچھ لوگوں کے خلاف مقدمات درج کرنے کا کہاتھا_ سرکاری وکیل نے کہا کہ چوبیس لوگ بری ہو گئے ہیں، ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی گئی ہے، ڈاکٹر نزیر کے سوا تمام ملوث حکام بری ہوچکے ہیں، اطلاعات مطابق آصف ہاشمی ابوظہبی میں ہے _
کیاابوظہبی سےملزمان لانے کامعاہدہ ہے چیف جسٹس
انٹرپول نے کمیشن بناکرمقدمہ سیاسی قراردیاسرکاری وکیل
عدالت کابتائیں کہ ملزم واپس کیسے لایاجاسکتاہے چیف جسٹس
ڈی ایچ اے قبضہ کرے تو کوئی رعایت نہیں چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی قانون ڈی ایچ اے کو قبضہ کی اجازت نہیں دیتا، چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ قبضہ ہوا تو ڈی ایچ اے کو اراضی چھوڑنا ہو گی، چیف جسٹس

متروکہ وقف املاک کے وکیل نے کہا کہ 350 کنال کی اراضی پر ڈی ایچ اے کا نو سال سے قبضہ ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ عاصمہ بی بی (جہانگیر) آصف ہاشمی کی وکیل کہاں ہیں، چیف جسٹس نے کہا کہ انسانی حقوق کی چیمپئن بنتی ہیں وہ،اپنے موکل آصف ہاشمی کو ملک میں واپس لائیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے