پاکستان

یہ دونوں بھی لاپتہ کر دیے گئے

جنوری 20, 2018 < 1 min

یہ دونوں بھی لاپتہ کر دیے گئے

Reading Time: < 1 minute

کراچی میں نقیب محسود کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کرنے کے بعد شمالی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے  2 نوجوان پشاور سے لاپتہ کر دیے گئے ہیں _

شمالی وزیرستان دوسلی کے رہائشی دو چچازاد بھائی حمید خان اور زیت اللہ خان 10 دنوں سے لاپتہ ہیں، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں کو بنارس آباد دانش آباد سے رات ساڑھے بارہ بجے اٹھایا گیا، اہلخانہ کے مطابق دونوں نوجوانوں کی عمریں 25 سال ہیں اور ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ تین سفید گاڑیوں میں لے گئے تھے، اہلخانہ نے بتایا ہے کہ گھر کے تمام افراد کو کمروں میں بند کرکے دونوں جوانوں کو لے گئے جس کے بعد ہم شدید کرب سے گزر رہے ہیں، بچے بازیاب کرائے جائیں، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ 10 دن گزرنے کے باوجود ہمارے جوانوں کا سراغ نہیں لگایا جاسکا، اہلخانہ کے مطابق پشاور پولیس تعاون نہیں کررہی، ایک ایک تھانہ چان مارا مگر کوئی مدد نہیں مل رہی، ڈر ہے کہیں دونوں نوجوانوں کو مار نہ دیا جائے، اہلخانہ نے آئی جی صلاح الدین محسود سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے