عالمی خبریں

کابل دھماکے سے تباہی

جنوری 27, 2018 < 1 min

کابل دھماکے سے تباہی

Reading Time: < 1 minute

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دہشت گرد حملے میں خوفناک تباہی پھیلی ہے، حکام کے مطابق دھماکے میں مارے جانے والے افراد کی تعداد چالیس سے زائد ہے جبکہ درجنوں زخمی ہیں _

کابل میں حکام نے کہا ہے کہ شہر کے وسط میں ایک خودکش بم حملے میں 40 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہو گئے ہیں ۔ یہ حملہ ہائی پیس کونسل اور یورپی یونین کے دفاتر کے قریب شہر میں واقع وزارتِ داخلہ کی پرانی عمارت کے قریب ہوا ہے ۔ اسی علاقے میں دیگر غیر ملکی سفارت خانے اور شہر کی پولیس کا صدر دفتر موجود ہیں۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے اور اطلاعات کے مطابق بم چھپانے کے لیے ایک ایمبولینس کا استعمال کیا گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے وقت مذکورہ مقام پر بھیڑ تھی اور دھماکے کے بعد تباہی کے مقام سے اٹھتا دھواں شہر بھر سے نظر آ رہا تھا۔

افغانستان کی وزارتِ داخلہ کے نائب ترجمان نصارت رحیمی نے فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ خود کش حملہ آور نے چیک پوائٹس سے داخل ہونے کے لیے ایمبولینس کا استعمال کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حملہ آور نے پہلی چیک پوائنٹ سے گزرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک مریض کو لے کر جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل طالبان نے کابل کے ایک پرتعشش ہوٹل پر حملہ کر کے 22 افراد کو قتل کیا تھا۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے