پاکستان پاکستان24

اربوں کی کرپشن کا ملزم

فروری 6, 2018 2 min

اربوں کی کرپشن کا ملزم

Reading Time: 2 minutes

متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کو پاکستان واپس لانے کے مقدمے میں سپریم کورٹ نے وزرات خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزم کو سفری دستاویزات فوری جاری کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ ہم آصف ہاشمی کو موقع دینا چاہتے ہیں کہ خود پر لگا دھبہ ہٹائیں اور اپنا دفاع کریں۔
چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کی ۔ چیف جسٹس نے پوچھا کہ آصف ہاشمی کدھر ہے؟ گزشتہ سماعت پر پندرہ دن میں لانے کی ہدایت کی تھی۔ وکیل نے بتایاکہ آصف ہاشمی کو پاسپورٹ جاری نہیں کیا گیا، سفارت خانے کے حکام نے واپسی کے راستے میں رکاوٹیں ختم نہیں کیں۔ پاکستان ۲۴ کے نامہ نگار کے مطابق سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ آصف ہاشمی کی دستاویزات نادرا نے بلاک کی ہوئی ہیں اس لیے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکا، واپس لانے کیلئے سفری دستاویزات بنائی جاسکتی ہیں۔ چیف جسٹس نے کہاکہ واپس لانے کیلئے عارضی سفری دستاویزات ہی بنائی جائیں، پاسپورٹ ابھی نہیں ملے گا، جب یہاں آئیں تو گرفتار نہ کیا جائے، اس سے زیادہ ہم اس کیلئے کیا کرسکتے ہیں؟۔ ہم عزت دار آدمی کوعزت کے ساتھ واپس لاناچاہتے ہیں تاکہ ان پر ساری زندگی کرپشن کا دھبہ نہ رہے، آصف ہاشمی کو اپنے دفاع کا موقع دینا چاہتے ہیں۔ ہاشمی کے وکیل نے کہاکہ پندرہ دن کی مہلت دی جائے، ہاشمی بیس سال سے دبئی میں کاروبار کر رہے ہیں، اپنا کام سمیٹنا ہوگا۔ عدالت نے وزارت خارجہ کو آصف ہاشمی کی سفری دستاویزات تیارکرنے کاحکم دیا اور کہاکہ کہ آج ہی یہ کام مکمل کیا جائے۔
واضح رہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی پر ڈی ایچ اے لاہور کے اعلی حکام سے مل کر اپنے ادارے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام ہے ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے