پاکستان

خواتین کا مقابلہ حسن نوجوان مرد کے نام

فروری 6, 2018 2 min

خواتین کا مقابلہ حسن نوجوان مرد کے نام

Reading Time: 2 minutes

حسین اور پر کشش نظر آنے کے لیے آج کی خواتین میک اپ پر انحصار کرتی ہیں تاہم 22 سالہ الی دیاگلیو نامی نوجوان لڑکے نے خواتین کے مقابلہ حسن میں حصہ لے کر اس بات کو غلط ثابت کردیا۔

الی دیاگلو نے مقابلے میں شامل ہونے کا فیصلہ اس وقت کیا جب ان کے دوستوں کے درمیان اس بات پر بحث ہوئی کہ پہلے لڑکیاں میک اپ کے بغیر بے حد دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتی تھیں تاہم اب میک اپ اور فیشن کے ذریعے حسن پیدا کیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میک اپ کرکے مرد بھی کسی خوبصورت خاتون کی طرح خوبرو لگ سکتا ہے حتی کہ وہ خواتین کا بھی مقابلہ کرسکتا ہے جس پر ان کے دوست نے اختلاف کیا۔

یہی وجہ تھی کہ انہوں نے منفرد کاسمیٹکس اور ڈیجیٹل ایڈیٹنگ فوٹو شاپ ایپس استعمال کرتے ہوئے پہلے اپنی تصاویر میں لڑکی کا روپ اپنایا اور اپنا نام ارینا الیوا رکھا جس کے بعد انہیں قازقستان میں ہونے والے سالانہ مقابلہ حسن کے لیے منتخب کرلیا گیا۔

اس مقابلے میں انہوں نے میک اپ کی تیکنیک استعمال کرتے ہوئے مکمل طور پر اپنا روپ تبدیل کیا اور پھر تمام خواتین امیدواروں کے ساتھ شرکت کی۔
مس ورچوئل مقابلہ حسن میں وہ آخری مرحلے تک کامیاب ہوتے آئے تاہم فائنل ہونے سے قبل انہوں نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرکے خود ہی اپنا بھانڈا پھوڑ دیا۔

انہوں نے ویڈیو میں انکشاف کیا کہ وہ کوئی لڑکی نہیں بلکہ الی دیاگلو نامی نوجوان ہیں جو یہ بات ثابت کرنا چاہتے تھے کہ اصل خوبصورتی دل سے ہوتی ہے اور میک اپ کرکے تو کوئی بھی اپنے آپ کو تبدیل کرسکتا ہے۔

انہوں نے پیغام دیا کہ ‘میں کسی کو دھوکا نہیں دینا چاہتا تھا تاہم اس کا مقصد صرف اتنا ہے کہ لڑکیاں اس بات کو تسلیم کریں کہ ان کا قدرتی حسن ہی انہیں مردوں سے منفرد رکھتا ہے’۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے قازقستان کے لوگوں پر اتنی حیرانی ہوئی کہ وہ جعلی خوبصورتی کو پسند کر رہے تھے جو صرف میک اپ کی مدد سے مصنوعی طور پر بنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اب کچھ افراد کو اس سے ضرور سبق حاصل ہوگا اور وہ ان کی بات سے متفق ہوں گے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے