پاکستان پاکستان24

کلبھوشن معاملہ،مودی سرکار کی بولتی بند

فروری 9, 2018 < 1 min

کلبھوشن معاملہ،مودی سرکار کی بولتی بند

Reading Time: < 1 minute

ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا بھارت آج تک جواب نہیں دے سکا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کا پاسپورٹ کہاں سے آیا؟ بھارت کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ کی دستاویزات بھی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی چاہتا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی بھی شدید مذمت کی۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستان گزشتہ برس سے بھارت سے کلبھوشن کی ریٹائرمنٹ سے متعلق دستاویزات مانگ رہا ہے۔ مگر بھارت یہ دستاویزات دینے میں ناکام رہا ہے۔ نہ ہی بھارت آج تک یہ جواب دے پایا کہ کلبھوشن کے پاس حسین مبارک کے نام سے پاسپورٹ کہاں سے آیا؟ترجمان نے کہا کہ افغان حکومت اور امریکہ کے ساتھ بات چیت میں افغان پناہ گزینوں کا معاملہ سرفہرست ہے۔ پاکستان افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی چاہتا ہے۔ترجمان نے کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید 2 کشمیریوں کی شہادت کو تشویش ناک قرار دیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے