پاکستان پاکستان24

کابینہ نجکاری کمیٹی اجلاس میں منظوری

فروری 16, 2018 < 1 min

کابینہ نجکاری کمیٹی اجلاس میں منظوری

Reading Time: < 1 minute

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ہے_ کمیٹی نے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے  _

کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت ہوا جس میں پی آئی اے اور پاکستان سٹیل مل کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا، وفاقی وزیر نجکاری نے دونوں اداروں کے مالی، انتظامی معاملات سمیت دیگر امور پر کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ماضی کی بد انتظامی کے باعث نہ صرف مالی طور پر تباہی کی طرف گئے بلکہ ملازمین اور حکومت کےلئے بھی مشکلات کا باعث بنے، کمیٹی نے پی آئی اے کی کی ری سٹرکچرنگ کا عمل شروع کرنے کی منظوری دی جبکہ پی آئی اے، ہوابازی اور انظامی شعبہ جات الگ کر نے کی بھی منظوری دی اجلاس میں پاکستان سٹیل مل کو لیز پر دینے اور ریونیو کی بنیاد پر سرمایہ کاروں کے ساتھ معاہدے کرنے کے حوالے سے بھی امور کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے ملازمین کے مسائل اور انکے حل سمیت دیگر امور کے حوالے سے جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت کی

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے