پاکستان پاکستان24

چیف جسٹس کا اعتزاز احسن سے مکالمہ

فروری 22, 2018 2 min

چیف جسٹس کا اعتزاز احسن سے مکالمہ

Reading Time: 2 minutes

جنوبی پنجاب میں گنے کے کاشتکاروں کو سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا ہے _ کھیتوں سے شوگر ملوں تک گنے سے لدی گاڑیوں کی لمبی قطاریں ختم کرنے کا فیصلہ دے دیا گیا _

چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی تو جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ گنے کی کرشنگ اپریل کے بعد بھی کرتے رہیں گے  _ چیف جسٹس نے کہا کہ شوگر ملز کین کمشنر کے مختص کردی پوائنٹ سے گنااٹھائیں گی، کسان کی ٹرالی جتنے دن شوگرمل کے باہرکھڑی رہے گی خرچہ شوگرمل برداشت کرے گی_ وکیل نے کہا کہ گنے کاوزن صرف شوگرمل کے اندر ہی ہو سکتا ہے _ وکیل اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب میں وزن کرنے والے کانٹے نہیں ہیں،  وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ جس کاریٹ آئے گااس سے گناخریداجائے گا_

جسٹس عمر عطا نے کہا کہ شوگرملوں نے پک اپ پوائنٹس سے گناخریدنے اور رقم اداکرنے کی یقین دہانی کروائی، جسٹس عمرعطابندیال کا کہنا تھا کہ ان معاملات میں ہتھوڑے کاسہارانہیں لے سکتے ہیں، شوگرملوں نے کسان کے ساتھ قابل عمل حل نکالنا، پورے صوبے میں کوئی مل رقم نہیں دے رہی، شوگرمل والے یہ بتائیں کیاریٹ دیں گے_ درخواست گزار کسانوں کے وکیل نے کہا کہ ہمیں 160روپے ریٹ دے دیں پک اپ پوائنٹ سے گناخریدیں_

سپریم کورٹ نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا اور  شریف خاندان کی بند شوگر ملز کھولنے کا حکم دے دیا، سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ کسان کے مفاد میں بند کی گئی شوگر ملز کھول رہے ہیں، سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کسانوں اور شوگر ملز کے درمیان سیٹلمنٹ نہیں ہو سکی ، سپریم کورٹ نے فیصلے میں لکھا ہے کہ بند شوگرملز کھولنے کی استدعا پہلے اسی عدالت نے  مسترد کر دی تھی، عدالت کے فیصلے کے مطابق حسیب وقاص، اتفاق اور چودھری شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدیں، سپریم کورٹ نے ہدایت کی ہے کہ تینوں شوگر ملز کسانوں سے گنا خریدنے کے الگ سے اکاؤنٹس مینٹین کریں اور اس کی ماہانہ رپورٹ عدالت کے رجسٹرار کو دیں _

سپریم کورٹ نے جہانگیرترین کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانی ختم کر دی، چیف جسٹس نے جہانگیر ترین کے وکیل اعتزاز احسن سے کہا کہ وہ بات نہ کریں جو نبھا نہ سکیں، چیف جسٹس نے کہا کہ ان علاقوں میں کسان آئندہ گنا نہ لگائیں، چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کسان گنے کی فصل آئندہ اپنے رسک پر لگائیں _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے