پاکستان

آنے والا دور ہمارا ہے، زرداری

فروری 25, 2018 < 1 min

آنے والا دور ہمارا ہے، زرداری

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ انے والا وقت پیپلزپارٹی کا ہے وہ دن اب زیادہ دور نہیں ہے جب ایوان صدر، وزیراعظم ہاوس اور چاروں صوبوں کے وزیراعلی ہاوسز میں بھٹو کے نعرے گونجیں گے،  چاروں صوبوں کے گورنر بھی جیالے ہوں گے ۔

اتوار کے روز زرداری ہاوس اسلام آباد میں پیپلزپارٹی ضلع جہلم کے عہدے داروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے خارجہ امور پر کوئی توجہ نہیں دی جس کی وجہ بے شمار مسائل پیدا ہو گئے ہیں،  نواز شریف کی ہمیشہ ترجیح غیر ملکیوں کو اپنا ذاتی دوست بنانا رہی ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ پاکستان کے دوست بنائے جائیں جس کا فائدہ ملک اور ملک کے عوام کو ہو ۔

آصف علی زرداری نےکہا کہ جمہوریت اور عوام سے ہمارا روح کا رشتہ ہے ۔ بھٹو خاندان کی یہ شاندار روایت رہی ہے جب ملک اور عوام کو خون کی ضرورت پیش آئی اپنا خون دیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے معیشت تباہ کردی، حالت یہ ہے پیٹرول کے فی لیٹر پر عوام سے 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے ۔

آصف علی زرداری نے کارکنوں سے کہا آپ منظم ہو جائیں عوام تک پارٹی کا پیغام پہنچائیں ۔اصف علی زرداری نے کہا ملک کو ویلفیئر اسٹیٹ بنانا محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا مشن تھا تاکہ عوام کو روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتیں میسر ہوں اور ایک پرامن معاشرے کا حصول ممکن ہو سکے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے