پاکستان پاکستان24

شہباز کی تصویر پر ازخود نوٹس

مارچ 10, 2018 < 1 min

شہباز کی تصویر پر ازخود نوٹس

Reading Time: < 1 minute

چیف جسٹس ثاقب نثار نے پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم پر شہبازشریف کی تصویر کا ازخود نوٹس لے لیا ہے _ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ پیسہ قوم کا ہے تصویر شہباز شریف کی کیوں لگائی جاتی ہیں؟

لاہور میں مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لیپ ٹاپ اور ہیلتھ کارڈز اسکیم پر وزیراعلیٰ پنجاب کی تصاویر شائع کرنے کا از خود نوٹس لیا، چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری پنجاب سے استفسار کیا کہ پیسہ قوم کا اور تصویریں وزیراعلیٰ کی کیوں لگائی جارہی ہیں؟ اس پر چیف سیکریٹری نے بتایا کہ لیپ ٹاپ اسکیم اور ہیلتھ کارڈ وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوش ہے۔

چیف جسٹس نے پوچھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم پر کتنے اخراجات آئے ہیں، سیاسی جماعت اپنے پیسے سے تشہیر کرے، عوام کے ٹیکس سے نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کی تصویر ہر جگہ کیوں آجاتی ہے، پہلے لوگ چھپ کر خدمت کرتے تھے، اب عوامی پیسوں سے تشہیر کرتے ہیں۔
چیف جسٹس نے چیف سیکریٹری سے کہا کہ وزیراعلٰی شہبازشریف سے تصاویر چھاپنے پر وضاحت لے کر رپورٹ جمع کرائیں، عدالت جائزہ لے گی ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے