کالم

گالی، جوتا، ہتھوڑا اور گولی

مارچ 11, 2018 < 1 min

گالی، جوتا، ہتھوڑا اور گولی

Reading Time: < 1 minute

تحریر: عبدالجبار ناصر
نوازشریف کے خلاف مہم کا آغاز گالی سے کیا گیا مگر ناکامی ہوئی، پھر ہتھوڑی استعمال کی گئی مگر پھر بھی ناکامی مقدر ٹھہری، سیاہی گروپ بھی آیا مگر قافلہ نہ روکا اور اب جوتا گروپ مگر یاد رکھنا یہ قافلہ نہیں روکے گا اور اب آخری ہتھیار گولی بھی استعمال کرو مگر یاد رکھناقافلہ بڑھتا ہی جائے گا۔
ہتھوڑی سے بھٹو اور گولی سے بے نظیر بھٹو کو جسمانی طورپر تو جدا کر دیا گیا مگر دلوں پر آج بھی حکمرانی کر رہے ہیں۔
ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کو ہر امتحان کے لئے تیار رہنا چاہئے، کیونکہ اب صرف گولی ہی بچی ہے۔ شکست خوردہ عناصر ہر حد پار کرسکتے ہیں۔
سازشیو!
شکست و ناکامی آپ کا مقدر ہے ۔ خدا را ہر حربہ استعمال کرو مگر مذہب کو بدنام مت کرو!
اپنے نام کے ساتھ کچھ بھی کرو تم آزاد ہو مگر داڑھی اور ٹوپی کو بدنام نہ کرو!
خدا کا واسطہ ہے اسلام اور پاکستان کو بدنام نہ کرو!
یاد رکھنا آخری جیت حق کی ہوگی ، عوام کی ہوگی ، قانون کی ہوگی ، انصاف کی ہوگی ، آئین کی ہوگی۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے