پاکستان24 عالمی خبریں

اسرائیل ۔ سعودی عرب رابطہ

مارچ 23, 2018 < 1 min

اسرائیل ۔ سعودی عرب رابطہ

Reading Time: < 1 minute

انڈیا کی وجہ سے سعودی عرب اور اسرائیل میں رابطہ ہوا ہے ۔ انڈین سرکاری فضائی کمپنی ایئر انڈیا نے اسرائیل جانے کے لیے سعودی عرب کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے اپنی پہلی پرواز مکمل کی ہے ۔ بی بی سی کے مطابق  اسرائیل کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ يسرائيل كاٹس نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کی دہلی سے تل ابیب کے لیے پرواز ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان پہلا باضابطہ تعلق ہے۔

اسرائیل کے وزرت سیاحت ياريف ليفين نے کہا ہے کہ سعودی فضائی حدود کے استعمال سے پرواز کے وقت میں دو گھنٹے کی کمی کے ساتھ ساتھ کرایوں میں بھی کمی ہوگی۔ ایئر انڈیا کی دہلی سے اڑان بھرنے والی پرواز اے آئی 139 نے تل ابیب کے بن گوريون ہوائی اڈے پر شام کو لینڈ کیا ۔

اسرائیل وزیرِ ٹرانسپورٹ یسرائیل کاٹس نے خبررساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ’یہ ایک تاریخی لمحہ ہے۔‘ انھوں نے کہا کہ ’یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان باضابطہ رابطہ قائم ہوا ہے۔‘ اسرائیلی وزرت سیاحت ياريف ليفين بھی اس موقع پر ہوائی اڈے پر موجود تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ’یہ ایک نئے دور کا آغاز ہے۔‘

اسرائیل کی سرکاری فضائی کمپنی ال عال کو سعودی عرب کا روٹ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ ایئر انڈیا کو اب ایک غیرمنصفانہ فوقیت حاصل ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی قومی ایئرلائن ال عال انڈین شہر ممبئی کے لیے پرواز کرتی ہے جس کے لیے وہ سعودی عرب اور ایران کی فضائی حدود کے بجائے بحیرۂ احمر کا راستہ اختیار کرتی ہے۔ سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم نہیں کرتا اور دونوں ممالک کے درمیان کسی قسم کے سفارتی تعلقات قائم نہیں ہے۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے