پاکستان پاکستان24

ملاقات کے بعد پیش رفت

مارچ 28, 2018 < 1 min

ملاقات کے بعد پیش رفت

Reading Time: < 1 minute

وفاقی اسپتالوں میں سہولیات کی فراہمی کے مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے ہیں کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد معاملات پر تیزی سے پیشرفت ہوگی۔۔ اب کوئی سمری نہیں رکے گی۔۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔۔۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل کاکہنا تھا کہ عدالتی احکامات پر تیزی سے کام ہورہا ہے۔۔سربراہان تقرری کی سمری کی منظوری کےلیے دوبارہ وفاقی کابینہ کو بھیجیں گے۔۔

۔چیف جسٹس نے سیکرٹری کیڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ مثبت پیشرفت چاہیے ورنہ اچھے لوگوں کی تقرری عدالت خود کرے گی۔۔ بعد میں مستقل تقرری نئی حکومت کرلے گی۔۔۔چیف جسٹس نے وزیراعظم سےملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اب کوئی سمری نہیں رکے گی۔۔حکومت کو کام کرنے دیں۔ بعد میں دیکھیں گیے اچھے لوگ لگائے گیے کہ نہیں ۔۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میرے خیال سے صحت کے انتظامی معاملات پر ڈاکٹرز ہونے چاہیں۔ جبکہ صحت کے شعبے کا سیکرٹری بھی ڈاکٹر ہونا چاہیے۔۔۔کیس کی سماعت ایک ہفتے کےلیے ملتوی کردی گئی۔۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے