پاکستان

ملالہ اپنے گھر میں

مارچ 31, 2018 2 min

ملالہ اپنے گھر میں

Reading Time: 2 minutes

طالبان کے قاتلانہ حملے میں زخمی ہو کر برطانیہ جانے والی ملالہ یوسفزئی ساڑھے پانچ سال بعد اپنے آبائی گھر پہنچی ہیں ۔ ملالہ یوسف زئی اور اس کے خاندان کو سخت سیکورٹی میں سوات لے جایا گیا جہاں انہوں نے اپنے آبائی گھر میں کچھ وقت گزارا ۔

ملالہ یوسفزئی نےکہا ہے کہ سوات آ کر بہت خوشی محسوس کر رہی ہوں، سوات جنت کا ٹکرا ہے، ایسی جگہ دنیا بھر میں نہیں ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد سوات واپس آؤں گی ۔

ان خیالات کا اظہار ملالہ نے کیڈیٹ کالج سوات میں طلبہ سے ملاقات اور گفتگو کرتے ہوئے کیا، ملالہ یوسفزئی پانچ سال بعد سوات ائی ہیں، وفاقی حکومت کے ہیلی کاپٹر میں وہ سرکٹ ہائوس اتری، جہاں سے وہ خپل کور فائونڈیشن گئی، اس کے بعد وہ اپنے پرانے گھر لنڈیکس اور خوشحال سکول گئی، جہاں پر ملالہ یوسفزئی نے اپنے سہیلیوں اور خاندان کے دیگر افراد کیساتھ ملاقات کی ۔

اس کے بعد ملالہ یوسفزئی کیڈیٹ کالج گئی جہاں پر انہوں نے طلبا و طالبات کیساتھ گفتگو کی، اس موقع پر ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ سوات آنے کا پختہ ادارہ ہے، تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس سوات آؤں گی، کیونکہ اس وادی جیسی خوبصورت ترین وادی دنیا میں کہیں  بھی نہیں ہے ۔ ملالہ نےکہا کہ سوات میں خوف کا دور ختم ہو گیا ہے ۔

اس سے قبل جب وہ اپنے ابائی گھر پہنچی تو ابدیدہ ہوگئی ، ملالہ یوسفزئی اپنے کمرے بھی گئی جہاں پر وہ کچھ وقت ٹھری رہی ، ملالہ کے والد ضیاء الدین نے ان کو تسلی دی ۔کیڈٹ کالج کے دورہ کے بعد ملالہ یوسفزئی کو ضلع شانگلہ کا فضائی دورہ کرایا گیا اور پھر وہ دوبارہ اسلام اباد کیلئے روانہ ہوگئیں ۔اس موقع پر سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے گئے ، ملالہ یوسفزئی کے گھر اور سکول جانے والے تمام راستے بند تھے، اس پر سیکورٹی فورسز کے اہلکار تعینات کئے گئے تھے_

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے