پاکستان24 عالمی خبریں

صحافی سمیت ۱۰فلسطینی قتل

اپریل 7, 2018 < 1 min

صحافی سمیت ۱۰فلسطینی قتل

Reading Time: < 1 minute

اسرائیل کی فوج نے فائرنگ کر کے احتجاج کرنے والے مزید دس فلسطینیوں کو قتل کر دیا ہے ۔ فلسطین کے محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ مظاہرین اور اسرائیلی فورسز کے درمیان غزہ اور اسرائیل کی سرحد پر جھڑپوں کے نتیجے میں مزید دس فلسطینی کی موت واقع ہو گئی ہے ۔ حکام نے 1300 سے زیادہ افراد کے زخمی ہونے کی بھی تصدیق کی ہے ۔

وزارت صحت نے تصدیق کی ہے کہ مارے جانے والوں میں غزہ سے تعلق رکھنے والے صحافی یاسر مرتضی بھی شامل ہیں ۔

اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ مظاہرین پر گولی اس وقت چلائی جب انھوں نے سرحد کی خلاف ورزی کی ۔ یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے اسی طرح کی جھڑپوں میں 16 فلسطینی قتل کر دیے گئے تھے ۔ مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ ان مہاجرین کو اپنی آبائی زمینوں پر واپس آنے کی اجازت دی جائے جو اب اسرائیل کا حصہ ہیں ۔

جمعے کو ہزاروں مظاہرین اسرائیل اور غزہ کے 65 کلومیٹر طویل باڈر کے پانچ مقامات پر اکھٹے ہوئے ۔ مظاہرین نے بڑی تعداد میں ان مقامات پر ٹائر جلائے تاکہ اس کے دھویں سے سرحد پار موجود اسرائیلی فوجی انھیں باآسانی نشانہ نہ بنا سکیں ۔

 

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے