پاکستان24 متفرق خبریں

ایمنسٹی اسکیم قانون بن گیا

اپریل 8, 2018 < 1 min

ایمنسٹی اسکیم قانون بن گیا

Reading Time: < 1 minute

صدر مملکت ممنون حسین نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس کے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد اب یہ قانون کی شکل اختیار کر گیا ہے _

ایوان صدر کے ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے ایمنسٹی اسکیم آرڈیننس اجراء کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے مسودے پر دستخط کر دیئے ہیں،  ایمنسٹی سکیم کا اعلان گزشتہ دنوں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کیا تھا،

اسکیم کے تحت بیرون ملک سرمایہ اور اثاثے دو فیصد ٹیکس ادا کرنے پر پاکستان لائے جا سکتے ہیں، جبکہ ایک لاکھ روپے ماہانہ آمدن والے شہریوں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے آف شور کمپنیاں رکھنے والے بھی اسکیم سے مستفید ہو سکیں گے، ایمنسٹی سکیم کے تحت بارہ سے چوبیس لاکھ سالانہ آمدن پر پانچ فیصد چوبیس سے اڑتالیس لاکھ سالانہ آمدن پر دس فیصد اور اڑتالیس لاکھ سالانہ سے زائد آمدن پر پندرہ فیصد ٹیکس عائد ہو گا، ایمنسٹی اسکیم سے تیس جون دوہزار اٹھارہ تک فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے_

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے