پاکستان پاکستان24

جنرل باجوہ پشتون مظاہروں کے خلاف

اپریل 12, 2018 4 min

جنرل باجوہ پشتون مظاہروں کے خلاف

Reading Time: 4 minutes

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ فاٹا کے پرامن شہریوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، چیک پوسٹوں اور بارودی سرنگوں کی صفائی کا کام پہلے سے جاری ہے، کوئی بھی ریاست مخالف اور انجینئرڈ مظاہرے دہشتگردی کے خلاف حاصل ہونے والی کامیابیوں کو ختم نہیں کر سکتے ۔۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فاٹا اور کے پی کے کے وفد نے پشاور میں ملاقات کی ۔۔ وفد میں پارلیمنٹیرین، کاروباری، حضرات اساتذہ اور وکلا شامل تھے ۔۔ آرمی چیف نے سکیورٹی صورتحال دہشتگردی کیخلاف جنگ اور چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم نے انتہا پسندی اور دہشتگری کیخلاف وقت کامیابی سے مکمل کیا ۔۔ ابھی بھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت باقی ہے ۔۔ پاکستانی قوم بلخصوص پختون عوام نے دہشتگردی کیخلاف مزاحمت کی۔۔ آرمی چیف نے کہا کے پی کے اور فاٹا کے عوام دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ۔۔ پاک فج دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں میں سماجی ترقی کے لیے ہرممکن تعاون کرے گی ۔۔ یہ وقت ہے کہ سب متحد ہوکر امن اور استحکام کے لیے کوششیں کریں ۔۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا ناکوں پر سیکیورٹی متاثر ہوئے بغیر عام عوام کی سہولیات کے لیے اقدامات کر رہے ہیں ۔۔ سیکیورٹی اور امن کے لیے پاک فوج سے زیادہ کوئی خواہش مند نہیں ۔۔ ایسا امن چاہتے ہیں کہ دہشت گرد دوبارہ داخل نہ ہوں ۔۔ اقدامات کے باوجود خطرہ سرحد کے قریب اور مہاجرکیمپس میں موجود ہے ۔۔ آرمی چیف کا کہنا تھا خطرات کے باعث ہمیں سوچ سمجھ کر اقدامات اٹھانا ہونگے ۔۔ پرامن شہریوں کی مشکلات کا مکمل احساس ہے ۔۔ کسی بھی ریاست مخالف یا انجنئیرڈ مظاہروں سے ہماری کامیابیاں ختم نہ ہونگی کیونکہ یہ کامیابی بہت خون دیکر حاصل کی گئی ہیں ۔۔ ریاست میں طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کو حاصل ہے ۔۔ ہمارا مقصد صرف پرامن پاکستان ہے اور ہماری تمام تر کوششیں پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے ہوں گی ۔

فوج کے ترجمان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ پشاور میں خیبر پختونخوا کے عمائدین، تاجروں ، سینیٹرز ،ایم این ایز کی ملاقات کی ہے، آرمی چیف ملکی سیکورٹی صورتحال دہشتگردی کے خاتمہ اور مستقبل کے چیلنجز کے حوالے سے امور پر تفصیلی روشنی ڈالی _

آئی ایس پی آر کے مطابق فوج کے سربراہ نے کہا کہ قوم نے مشکل دور سے گزر کر دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ کیا تاہم ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ھے ،

فوج کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں آرمی چیف نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر عام لوگوں کو سہولت فراہم کرنے اور قبائلی علاقوں میں پڑے زندہ بارود کو تلف کرنے کے لیے اقدامات پہلے سے ہی جاری ہیں_

جنرل باجوہ نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی انتہاپسندی کے خاتمہ کے لئے پاکستانی عوام کی قربانیاں بے مثال ہیں، فاٹا اور کے پی کے عوام دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ھوئے، وقت آگیا ھے کہ مستعدی سے آگے بڑھا جائے اور دیرپا امن کو یقینی بنایا جائے،

آرمی چیف نے کہا کہ چیک پوسٹوں پر عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جائیں، سیکورٹی فورسز سے زیادہ کوئی نہیں چاہے گا کہ حالات معمول پر آئیں تاہم سرحد پار سے خطرات موجود ہیں جس کے باعث ہمیں احتیاط کرنا ھوگی_

واضح رہے کہ آج کل پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما منظور پشتین سیکورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر قبائلی علاقوں میں عام لوگوں سے ناروا سلوک اور علاقے میں بارودی سرنگوں کی صفائی نہ ہونے کے خلاف مہم چلا رہے ہیں _

Peshawar, 12 April 2018: General Qamar Javed Bajwa, Chief of Army Staff (COAS) interacted with notables of KP including Senators, MNAs, businessmen, lawyers, academia and others at Peshawar. COAS shared his candid thoughts about security environment, achievements in war against terrorism, challenges and way forward. COAS said that lately we as a nation have successfully passed through some very difficult times of fighting extremism and terrorism but still much is left to be done. He hailed the courage and resilience of the people of Pakistan especially of FATA and KP being major victim of terrorism and said that Army fully supports socio-economic development in affected areas. He said that this is the time to unitedly keep moving forward towards enduring peace and stability. Talking about issues related to check posts and unexploded ordnance etc. COAS said that measures to facilitate general public at check posts without compromising security and clearance of unexploded ordnance were already in process on completion of kinetic operations. No one is more interested than security forces to have such peace and stability environment which allow their complete de-induction. However, threat is still residing across the border and some disorganised residual potential including the ones morphed into Afghan refugees. Therefore we still need to move with caution. He said that notwithstanding the genuine problems of the peaceful citizens, our concern is that no anti state agenda in the garb of engineered protests etc aimed at reversing the gains achieved at heavy cost in blood and national exchequer succeeds. He said that security of innocent citizens and defence of motherland comes first and foremost. He reiterated that long term dividend of peace is linked to earliest mainstreaming of FATA.
Audiences also interacted with COAS and expressed their views candidly. They acknowledged contributions and sacrifices of security forces and desired that Pakistan continues to progress on positive trajectory of peace and prosperity.
COAS concluded to assure the notables that Pakistan Army as part of state is determined to root out extremism and terrorism on the premise that prerogative of use of force rests with state alone. Our vision is peaceful Pakistan and peaceful region and our efforts are geared towards that end.
Commander Peshawar Corps and field commanders were also present.

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے