پاکستان24

سراج الحق کا عام انتخابات پر بڑا سوال

اپریل 22, 2018 < 1 min

سراج الحق کا عام انتخابات پر بڑا سوال

Reading Time: < 1 minute

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ عام انتخابات بھی سینیٹ کی طرح ہوئے تو یہ فضول ایکسر سائز ہوگی۔

مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ کلین پاکستان کے لئے لیڈر کا کلین ہونا بھی ضروری ہے، اگر جماعتیں بدعنوان لوگوں کو ٹکٹ دیں گی تو نظام کیسے ٹھیک ہوگا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ بکنے پر ایک پارٹی لیڈر کی طرف سے اراکین کو شوکاز نوٹس جاری کئے گئے اس کارروائی کے بعد الیکشن کمیشن سینیٹرز سے بیان حلفی لیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار مایوس عوام کے زخموں پر مرہم رکھ رہے ہیں، ان کے دوروں اور عوامی مسائل میں دلچسپی لینے پر ان کے مشکور ہیں۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے