پاکستان

کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

اپریل 24, 2018 < 1 min

کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی کی درخواست خارج

Reading Time: < 1 minute

 

سپریم کورٹ نے نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر ضمانت منسوخی کیلئے قومی احتساب بیورو کی درخواست خارج کر دی ہے ۔

تین رکنی بنچ کی سربراہی کرتے ہوئے چیف جسٹس نے پوچھا کہ یہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کون سے والے ہیں؟ احتساب بیورو نیب کے وکیل نے کہا کہ یہ کیپٹن صفدر وہی ہیں جن کے خلاف احتساب عدالت میں کیس چل رہا ہے، کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں ایون فیلڈ ریفرنس میں ملزم ہے، احتساب عدالت نے 19/09/17 کو طلب کیا ۔ نیب کے وکیل نے بتایا کہ کیپٹن صفدر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوئے، کیپٹن صفدر بیرون ملک تھے ۔ وکیل نیب نے کہا کہ نوازشریف احتساب عدالت میں 2 اکتوبر2017 کو پیش ہوئے، حسن نواز، حسین نواز، کیپٹن صفدر اور مریم نواز 2 اکتوبر کو پیش نہیں ہوئے ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ہائی کورٹ فیصلہ دے چکی ہے، سپریم کورٹ مداخلت کیوں کرے، کیپٹن صفدر پیش ہو رہے ہیں، کیپٹن صفدر بھاگ تو نہیں رہے ۔

سپریم کورٹ نے کیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی درخواست خارج کر دی ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے