پاکستان پاکستان24

سندھ حکومت کہاں ہے؟ سپریم کورٹ

اپریل 28, 2018 2 min

سندھ حکومت کہاں ہے؟ سپریم کورٹ

Reading Time: 2 minutes

سپریم کورٹ نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ایک ماہ میں بتائیں پیسہ کہاں گیا، کتنے منصوبے بنائے گئے اور کتنی رقم جاری ہوئی، کس منصوبے پر کیا پیش رفت ہوئی، پروجیکٹ کی تصاویر بھی عدالت میں پیش کی جائیں ۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سندھ کول اتھارٹی میں کرپشن کیس کی سماعت ہوئی ۔ جسٹس گلزار احمد نے سندھ کول اتھارٹی میں کرپشن کی انکوائری رپورٹ پیش نہ کیے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم ہے ۔

عدالت نے انکوائری رپورٹ پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔ جسٹس گلزار احمد نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سرور خان سے کہا کہ سندھ میں کیا ہو رہا ہے، آپ کتنے ظالم لوگ ہیں، ایک ایک پائی کھا جاتے ہیں، کیا اپنے علاقے سے محبت نہیں، سندھ میں لوٹ کھسوٹ کا بازار لگا ہوا ہے ۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ پتہ ہے پورے ملک میں سندھ کے بارے میں کیا تاثر ہے، کیا ہم بتائیں کہ آپ کے بارے میں اسلام آباد میں بیٹھ کر کیا کچھ سننے کو ملتا ہے، تھر میں بھوک سے بچے مر رہے ہیں، تعلیم ہے نہ کھانے کو کچھ ہے ۔ پندرہ ارب کہاں گئے، کس کے اکاؤنٹ میں گئے، کچھ پتہ نہیں، اتنا پیسہ سندھ کے عوام پر لگ جاتا تو صوبے کی حالت بدل جاتی، بتایا جائے یہ پیسہ کس کے اکاؤنٹ میں گیا، کیا سمجھتے ہیں ہمیں کچھ علم نہیں ۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ دیگر صوبوں میں 50 فیصد لگ بھی جاتا ہوگا مگر یہاں سب لوٹ لیا جاتا ہے، کیا معاملہ نیب کو بھیج دیں، آپ خود اپنے صوبے کے لیے کیا کر رہے ہیں، تھر کا سینہ چیر کر کوئلہ نکال کر انہیں مزید تباہ کر رہے ہیں، سندھ حکومت نے ہر چیز پر آنکھیں بند کر رکھی ہیں، کیا کرپشن کا سدباب ہمارا کام ہے؟، حکومت کہاں ہے؟ ہمیں کن کاموں میں الجھا دیا گیا ہے ۔

عدالت نے سندھ کول اتھارٹی میں بے ضابطگیوں کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔

2 Comments
  1. samarabas
    JUSTICE SAMINA IQBAL KHAN SHAMEFUL SHE IS INVOLVED IN KIDNAPPING OF MY MINOR
  2. samarabas
    JAWAB COURT KA CHIEF JUSTICE SAQIB NISAR DEN

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے