متفرق خبریں

امریکی سفارتخانے کے افسر پر مقدمہ

اپریل 30, 2018 < 1 min

امریکی سفارتخانے کے افسر پر مقدمہ

Reading Time: < 1 minute

اسلام آباد پولیس نے امریکی سفارت خانے کے چیف سکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ درج کرکے اُنھیں گرفتار کرلیا ہے ۔ چیف سکیورٹی افسر کے خلاف مقدمہ ٹریفک حادثے کے بعد امریکی سفارت کار چاڈ ریکس کو پولیس کی تحویل سے چھڑانے اور کار سرکار میں مداخلت پر دریج کیا گیا ۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں درج کیے گئے مقدمے کے مطابق ملزم تیمور اقبال (چیف سیکورٹی افسر) نے امریکی سفارت کار کو ٹریفک حادثے کے بعد نہ صرف چھڑانے کی کوشش کی بلکے وہاں پر موجود پولیس اہلکاروں کو دھکے بھی دیے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ اتوار اور پیر کی درمیانی شب اسلام آباد میں سیکریٹریٹ چوک کے قریب امریکی سفارت کار کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹرسائیکل سوار زخمی ہو گئے تھے جنھیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا ۔ بعد ازاں پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کے خلاف مقدمہ درج کیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے