پاکستان

کریم ٹیکسی کی خاتون ڈرائیور قتل

مئی 1, 2018 < 1 min

کریم ٹیکسی کی خاتون ڈرائیور قتل

Reading Time: < 1 minute

پشاور میں پولیس نے کریم ٹیکسی کی خاتون ڈرائیور کے قتل کا معمہ حل کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور نبیلہ امبر کو اس کے شوہر نے قتل کیا _

گل بہار پولیس اسٹیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اے ایس پی حسن جہانگیر نے بتایا کہ نبیلہ کو اس کے شوہر عبدلاباسط نے قتل کیا ہے۔ اس سے قبل ملزم نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی اہلیہ کو ڈکیتی کے دوران قتل کیا گیا۔ پولیس نے قتل میں استعمال ہونے والی پستول ، گاڑی اور مقتولہ کے پانچ فون بھی برآمد کر لئے۔ ملزم شوہر نے اعتراف جرم کر لیا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ گھر کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لینا چاہتا تھا۔

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے