پاکستان

خفیہ اداروں کے خدشات

مئی 2, 2018 < 1 min

خفیہ اداروں کے خدشات

Reading Time: < 1 minute

پشاور سے عظمت گل

پشاور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیا ہے ۔ زرائع کے مطابق دھشت گرد تنظیموں کی جانب سے پشاور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں دھشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے ۔

زرائع کے مطابق دھشت گرد ممکنہ طور پر تعلیمی اداروں عبادت گاہوں ائرپورٹ عوامی مقامات عوامی اجتماعات سرکردہ سیاسی شخصیات یا کسی اہم تنصیب کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ دھشت گرد تنظیموں کے کمانڈوز اور ملک دشمن انٹیلی جنس ایجنسیوں کے ایجنٹس کی جانب سے منصوبہ بندی کے تحت کارروائیوں کے امکان پر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا۔
پشاور دشمن کو ناکام بنانے کے لئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ حکمت عملی وضع کرلی۔ عوام سے مدد کی اپیل۔
پشاور ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکیورٹی انتظامات کے علاوہ آگاہی مہم چلانے کا امکان بھی زیر غور ہے _

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے