اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل

سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار کی سینٹ رکنیت معطل کر دی ۔ عدالت نے کہا ہے کہ جب تک اسحاق ڈار نہیں آتے ان کی سینیٹ رکنیت معطل رہے گی، عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی –

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مقدمے کی سماعت کا آغاز کیا تو چیف جسٹس نے دریافت کیا کہ اسحاق ڈار کدھر ہے ۔ وکیل نے کہا کہ اسحاق ڈار بیمار ہیں اس حوالے سے میڈیکل رپورٹ پیش کی ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں خیر سے بتا دیں وہ کب آئیں گے، ایک دن تو انہیں آنا ہی ہے ۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ نیوز رپورٹس کے مطابق اسحاق ڈار صحت مند ہیں، جب کیس لگتا ہے تو بیمار ہو جاتے ہیں، ویسے وہ بھاگتے دوڑتے دکھائی دیتے ہیں ۔

عدالت نے قرار دیا کہ جب تک اسحاق ڈار نہیں آتے ان کی سینیٹ کی رکنیت معطل رہے گی، عدالت نے کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے