پاکستان پاکستان24

پاکستان میں امریکیوں پر پابندیاں

مئی 11, 2018 < 1 min

پاکستان میں امریکیوں پر پابندیاں

Reading Time: < 1 minute

پاکستان نے امریکی سفارت کاروں پر پابندیوں کا نوٹی فیکیشن جاری کیا ہے ، یہ اقدام امریکا میں پاکستان کے سفارت کاروں پر پابندیاں عائد کرنے کے بعد کیا گیا ہے ۔ نوٹی فیکیشن کے مطابق امریکی سفارتکاروں کو پاکستان میں نقل وحمل سے پہلے متعلقہ پاکستانی حکام سے اجازت لینا ہوگی ۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پاکستانی ائر پورٹس پر امریکی سفارتخانے کے سامان کی ترسیل کو ویانا کنونشن کے مطابق دیکھا جائے گا ۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ امریکی سفارتخانےکی اپنی  یا کرائے پر لی گئی گاڑیوں پر کالاشیشہ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ زیر استعمال گاڑیوں پر اصلی نمبر پلیٹ لگانا لازمی ہوگا۔ امریکی سفارتخانےکی آفیشل گاڑیوں پر نان ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ کی اجازت نہیں ہوگی۔ کرائے کی عمارتوں کے حصول اور تبدیلی کے لیے این او سی لینا ہوگا،امریکی سفارتکاروں کے لیے بائیومیٹرک تصدیق کےبغیر فون سمز جاری نہیں کی جائیں گی۔

اس سے قبل امریکا نے پاکستان کے سفارتی عملے پر پابندیاں لگائیں جن کا اطلاق آج سے ہوگیا ہے ۔ ان پابندیوں کے تحت پاکستانی سفارتی اہلکار سفارتخانے سے 25 میل کے فاصلے کے اندر رہیں گے اور اگر اُنہیں دور جانا ہوا تو خصوصی اجازت حاصل کرنا لازمی ہو گا ۔

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے