متفرق خبریں

اطالوی ثناء قتل، دو بھائی گرفتار

مئی 14, 2018 < 1 min

اطالوی ثناء قتل، دو بھائی گرفتار

Reading Time: < 1 minute

اطالوی شہری ثنا قتل کیس کے دو ملزمان نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر گرفتار کر لئے گئے ہیں، حکام کے مطابق اعجاز خصر اور فرازخصر استبول فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے _

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان نجی پرواز ٹی کے 711 سے استبول جانا چاہتے تھے، ایف آئی اے نے ثنا قتل کیس میں دونوں ملزمان کو حراست میں لے لیا، ایف آئی اے نے متعلقہ پولیس سے ملزمان کی حوالگی کے لئے رابطہ کرلیا گیا _

اعجاز خضر اورر فراز خضر اس لڑکی کے بھائی بھی ہیں اور ان پر الزام ہے کہ اپنی بہن کو اٹلی سے بلا کر گجرات میں غیرت کے نام پر قتل کیا تھا _

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے