یونیورسٹی حملہ: دہشت گرد کی اپیل منظور

سپریم کورٹ نے چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے کے ماسٹر مائنڈ کی سزا پر عملدرآمد روک دیا ہے، عدالت نے دہشتگرد اکبر علی کی اپیل سماعت کیلئے منظور کر لی ہے ۔
پاکستان 24 کے مطابق عدالت نے ملزم کیخلاف کارروائی کا فوجی عدالت کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی ہے ۔ اکبر علی کو فوجی عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا، پشاور ہائیکورٹ نے ملزم کی سزا برقرار رکھی تھی ۔
یاد رہے کہ چارسدہ میں باچا خان یونیورسٹی پر حملے میں 17 افراد جاں بحق 20 زخمی ہوئے تھے ۔

مزید دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے