پاکستان24 عالمی خبریں

امریکی سی آئی اے کی نئی سربراہ

مئی 18, 2018 < 1 min

امریکی سی آئی اے کی نئی سربراہ

Reading Time: < 1 minute

دہشت گردی کے الزام میں قید افراد کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے والی جینا ہسپیل کو امریکی سی آئی اے کا سربراہ مقرر کرنے کی منظور دیدی گئی ہے ۔ امریکی سینیٹ نے جینا ہیسپیل کی بطور امریکی خفیہ ادارے کی پہلی خاتون ڈائریکٹر کے طور پر تعیناتی کی منظوری دی ہے، جینا ہیسپل کے حق میں 54 ووٹ آئے جبکہ 45 سینیٹروں نے ان کی تعیناتی کی مخالفت کی ۔ 61 سالہ ہیسپیل نے اپنے 33 سالہ کرئیر میں زیادہ تر خفیہ آپریشن کیے ہیں ۔

سنہ 2002 میں جینا ہسپیل کو تھائی لینڈ میں ایک خفیہ تفتیشی مرکز چلانے کے لیے منتخب کیا تھا ۔ وہاں پوچھ گچھ کے ان طریقوں کو اپنایا گیا تھا جنھیں سینیٹ نے اپنی رپورٹ میں تشدد قرار دیا تھا ۔

تین سال بعد مِس ہیسپل نے النشیری اور اسی جگہ پر قید ابو زبیدہ سے تحقیقات کے دوران بنائی جانے والی 92 ویڈیوز تلف کرنے کا حکم دے دیا تھا ۔ سینیٹ کی جانب سے سنہ 2014 میں پیش کی جانے والی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر 2011 کے حملوں کے بعد کل 119 افراد پر تشدد کیا گیا ۔

 

Array

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے